لاہور( این این آئی ) میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،جو بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت اختیار کرتا ہے تو بچے اپنے اصل ٹریک سے اتر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماں بچوں کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ اس کا فرض بھی ہے مگر اس کے ساتھ باپ کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور دلچسپی لینی چاہیے ۔ جب میاں بیوی مل کر بچوںکی پرورش کرتے ہیں تو ان میں خود اعتمادی آتی ہے اور وہ بڑے ہو کر معاشرے میں ایک اچھے شہری کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ندا یاسر نے کہا کہ تمام والدین کو اپنے بچوں کی پرورشن پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ان سے دوستانہ رویہ بھی رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے دل کی ہر بات آپ سے کہہ سکیں ۔ خوف سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ماں جہاں تک میرا کام ہوتا ہے میں اپنے اس عمل کو بخوبی انداز میں ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ میرے بچے مستقبل میں اس ملک کی خدمت کریں
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...