لاہور( این این آئی) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم دیکھنے والے لوگوں کا عام طور پر یہ تصور ہوتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی آسان زندگی بسر کرتے ہیں،عام لوگوں کے برعکس شوبز کی دنیا سے وابستہ لوگوں کے مسائل زیادہ اور بڑے ہوتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی کی معمول بالکل تبدیل ہو جاتی ہے ، شروع میں ان کی چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور جب وہ سکول جانے کے قابل ہو جاتے ہیں تو تب بھی ان کی تعلیم کے حوالے سے تمام معاملات پر بھرپور توجہ دینے پڑتی ہے ۔بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے پراجیکٹ کو ٹائم دینا آسان نہیں ہوتا اور ہمیں بہت کمپرو مائز کرنا پڑتا ہے ۔ ثناء نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور میری دیکھا دیکھی شوبز سے وابستہ کئی اور اداکارائوں نے بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے جم کو جوائن کیا جو کہ ایک مثبت رجحان ہے اور میرے خیال سے ہر شخص کو خود کو فٹ رکھنے کے لئے روزانہ ایکسر سائز کو اپنا معمول بنانا چاہیے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...