ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کیلئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو،حافظ سعد رضوی

0
171

سرگودھا(این این آئی) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جس نے قربانیاں اور خون دے کر تحفظ ختم نبوت کا پہرہ دیا اس لئے 8 فروری کو ووٹ کا حق تحریک لبیک کیانتخابی نشان پر مہر لگا کر ادا کرنا چاہئے۔زرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے سرگودھا آمد پر کمپنی باغ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک کوئی انتہاء پسند جماعت نہیں اگر ختم نبوت،عافیہ صدیقی اور کشمیر پر بات کرنا جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے۔حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ اگر کوٹ لکھپت کی جیل اور سامنے پھانسی کھاٹ بھی ہو تو پھر بھی اپنے نظریہ پر کھڑے رہے گے۔ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کو اکھاڑ دیا گیا لیکن کسی نے چوں بھی نہ کی لیکن ہم ہھتکریاں لگوا کے جیل جاکر بھی تحریک لبیک والے ہی ہیں،سعد رضوی نے کہا کہ ہمارا منشور کمزور،ناتواں کے لئے حضور کا نوجوان بن کر سامنے آنا ہے۔جو قوم کا ڈاکو،غدار اور کشمیر بیچنے والا یہاں بدمعاش اور امریکہ ایئر پورٹ پر ان کا تھوک بھی خشک ہو جاتا ہے۔،سعد رضوی نے کہا کہ احتساب کہتے ہے کہاں سے شروع کرو قرض اتاروں اور ملک سنواروں سے شروع کرو یا یہاں سے کہ قوم کا پیسہ لوٹ کر لندن سرے محل خریدے گئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس اور راؤنڈ محل میں بیٹھنے والوں کو فٹ باتھ پر بیٹھنے والوں کا درد کہاں معلوم ہوتا ہے۔جو اپنی بیوی کے جنازے پر نہیں آیا وہ آج قوم کے ساتھ کیا کھڑا ہوگا۔کہتے تھے ڈار آئے گا تو ڈالر رکے گا نہ ڈالر رکا نہ ڈار مہنگائی کا سیلاب روک سکا جس نے پوری قوم پر بوجھ بڑھا رہا ہے بجلی گیس کے بل عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔،سعد رضوی نے کہا کہ کہتے ہیں عمران خان کچھ نہیں کہنے دیتے اب وہ میدان میں ہی نہیں اب اس کوکیا کہیں جب تھا تو اس کے سامنے کھڑے تھے،سعد رضوی نے کہا کہ ہم ہی تھے وہ لوگ جو سارے ظلم برداشت کرکے باہر آکر روئے نہیں،سعد رضوی نے زور دیا کہ اگر تبدیلی اور نظام عدل چاہتے ہو تو پھر تحریک لبیک کو ووٹ دے کر کامیاب کرو تمھاری غریبوں کی آواز ہے تحریک لبیک یا رسول اللہ لبیک۔آخر میں ملک و ملت کی بقائ سلامتی و استحکام اور مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کروائی گئی۔