کرن جوہر، روہت شیٹھی اور امیتاز علی کی اپنی اپنی فلموں کی ناکامی کا اعتراف

0
161

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلمساز اور ٹیلی ویڑن پرسنالٹی کرن جوہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر انہیں دوبارہ فلم ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ بنانے کا موقع ملا تو وہ اسے درست کریں گے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کرن یا کوئی بھی معروف فلمساز نے یہ تسلیم کیا ہو کہ انہوں نے اپنی فلم میں غلطی کی ہے۔ جہاں کرن نے ایک دفعہ گفتگو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے کلنک میں کہاں غلطی کی، دیگر فلمسازوں امتیاز علی اور روہت شیٹھی نے بھی کھلے عام اپنے بڑے بجٹ کی فلموں کی ناکامی پر گفتگو کی۔ کلنک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ اگر اس فلم کی ناکامی کا کوئی ذمہ دار ہے تو وہ میں ہوں، میں ٹیم لیڈر اور عمر میں بھی سب سے بڑا تھا تو مجھے ہی سب سے زیادہ ہر چیز کو سمجھنا چاہیے تھا۔روہت شیٹھی نے اپنی فلم سرکس کے بارے میں کرن جوہر کے شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ روہت شیٹھی بطور ہدایتکار ناکام ہوا، ہم اس لیے ناکام ہوئے کہ یہ فلم عالمی وبا کے دوران بنائی گئی، اور خدا کا شکر ہے کہ یہ چھوٹی فلم تھی۔ اس حوالے سے امتیاز علی نے اسٹمبل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کہا لوو ا?ج کل ٹو ایک اچھی اسٹوری والی فلم تھی لیکن باکس ا?فس پر اسکی ا?مدنی سے ظاہر ہوا کہ فلم کے ساتھ سب کچھ مسائل پر مبنی والا معاملہ ہے۔