لاہور( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے حلقے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل (منگل ) جواب طلب کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ صرف سزا یافتہ ہونا کافی نہیں ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن، ایپلیٹ ٹریبیونل اور اعتراض گزار کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پور پر مسترد کیے گئے ہیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرے۔عدالت نے درخواست پر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل (منگل ) جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے این اے 122اور این اے89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ 12جنوری کو لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سابق وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...