شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی افغانستان،پاکستان، یمن اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں جاری

0
180

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے دنیا کے تمام خطوں مین امدادی سرگرمیوں کی شہرت رکھنے والے امدادی ادارے شاہ سلمان ریلیف نے حالیہ دنوں مین بھی افغانستان اور پاکستان وغیرہ اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں رواں ہفتے مستحقین میں 2128 راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔ جبکہ افغانستان کے علاقے قندھار میں 250 راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔یہ راشن بیگ بالترتیب 14896 اور 1500 افراد کو فائدہ ہوگا۔اسی دوران شاہ سلمان ریلیف نے یمن میں 20 سے 26 دسمبر کے دوران 1162 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔سعودی ادارے شاہ سلمان ریلیف شامی اور فلسطینیوں کے لیے راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔ لبنان کے لیے بھی راشن بیگ تقسیم کرنیکا سلسلہ جاری رکھا، یوں مجموعی طور پر 150000 راشن بیگ تقسیم کیے گئے ، جن سے 125000 افراد کو مدد ملی۔ لبنان میں شاہ سلمان ریلیف نے ایمبولنس گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں۔