واشنگٹن(این این آئی)غزہ کی جنگ اپنے 100ویں دن میں داخل ہونے کے بعد ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔انہوں نے غیرملکی خبررساں ادارے کے بتایا کہ بائیڈن نے 20 دنوں سے زیادہ عرصے میں نیتن یاہو سے بات نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی جنگ کے حوالے سے امریکی صدر کی حالیہ درخواستوں میں سے بیشتر کو مسترد کر دیا۔امریکی اہلکار نے کہا کہ بائیڈن نیتن یاہو کی جانب سے جنگ کے بعد غزہ کی صورتحال پر سنجیدگی سے بات کرنے کی خواہش سے مایوس ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ بائیڈن کا خیال ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے اقدامات نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈز جاری کرنے سے انکار کی وجہ سے ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ جنگ کے بعد غزہ کے لیے اسرائیل کے منصوبے پر عمل درآمد ناممکن ہے۔امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے حوالے سے متعدد نکات پر اختلافات پائے جاتے ہیں، جن میں غزہ کے مستقبل، شہریوں کے تحفظ، اوسلو معاہدے کے ذریعے ضمانت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے ٹیکس فنڈز اور غزہ میں جنگ کے بعد کے عبوری انتظام کے بارے میں اختلافات موجود ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...