لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے لاہو رمیں مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای ٹیم کے اراکین نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعلی محسن نقوی یو اے ای کی ٹیم کے اراکین کی نشستوں پر گئے، مصافحہ کیااور فردا فردا سب کاشکریہ ادا کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات ا ین سی ایم ٹیم کے کلاڈ سیڈنگ کے سربراہ احمد الکمال،پائلٹ کرنل عبیدحلاف، پائلٹ مائیکل اینسٹس، کلاڈ سیڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عبداللہ الحامان اور آرنلڈ ننگالہ اورورگلوٹولیڈولاٹو شامل تھے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے یو اے ای کے ٹیم کے تمام اراکین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور یادگاری شیلڈز دیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر یو اے ای کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا او ران کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا کامیاب تجربہ لاہو رسمیت پورا پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ گزشتہ12سال سے لاہور سمیت پنجاب میں مصنوعی بارش کے لئے کوششیں کی جارہی تھیں۔ لاہو رمیں ملکی تاریخ کی پہلی مصنوعی بارش برسانے پرپاکستان کا ہر شہری خوش اور پرجوش تھا۔ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں لاہورکی پہلی مصنوعی بارش کو سراہا گیا۔ یو اے ای ٹیم کے اراکین کانام تاریخ کا حصہ بن چکاہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دوبارہ مصنوعی بارش برسانے کے لئے بھی یو اے ای کی پوری ٹیم تیار تھی تاہم نہ مطلو بہ بادل آئے اور نہ ہی موسم نے ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے لاہور میں 2ماہ قیام کیا،یہ بھائی چارے اور ہمارے باہمی تعلقا ت کی اعلی مثال ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بہتر پیداوار کے لئے مصنوعی بارش بہترین ٹیکنالوجی ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو پرتپاک انداز میں وزیراعلی آفس سے رخصت کیا اور ایک بار پھر ان کاشکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ماحولیات،چیف میٹرولوجسٹ، آرمی ایوی ایشن افسران، انوائرمنٹ پروٹیکشن حکام،ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن، کمشنر لاہور او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...