اسلام آباد(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے ہیرو لالہ سدھیر کا یوم پیدائش ان کے مداحوں کی جانب سے 25جنوری کو منایا جائے گا۔فلم سٹار سدھیر25جنوری 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں وہ لالہ سدھیر کے نام سے مشہور ہوئے انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے فلموں میں ان کا کردارہمیشہ ایک بہادر انسان کا ہوتا تھا اس لیے انہیں جنگجو ہیرو بھی کہا جاتا تھا۔لالہ سدھیر نے اپنے دور کی معروف ترین فلمی اداکارائوں نور جہاں،صبیحہ خانم،شمیم آرائ،نیئرسلطانہ،فردوس،بہار،رانی اور دیگر کے ساتھ بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھائے۔لالہ سدھیر کی معروف ترین فلموں میں دلا بھٹی،ماہی منڈا،یکے والی،سسی،باغی،مان پتر،جی داراور دیگر قابل ذکر ہیں۔لالہ سدھیر19جنوری1997ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...