ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے ایکس پر سعودی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہامید کرتے ہیں فریقین اپنے تمام اختلافات پرامن وسائل، مکالمے کے ذریعے بین الاقوانی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق حل کرلیں گے۔ اقوام متحدہ کے منشور اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر اختلافات حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔