تہران(این این آئی)ایک ایرانی فوجی نے گذشتہ روز جنوب مشرقی شہر کرمان میں اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کرکے کم از کم فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔سرکاری ٹی وی کے مطابق مذکورہ فوجی نے بیرک کے ہاسٹل میں پہنچ کر آرام کر تے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ کردی، مشتبہ فوجی کی جان لیوا فائرنگ کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا ، حملہ آور فوجی کی شناخت سمیت کوئی اور تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ایرانی فوجیوں پر فائرنگ کا یہ منفرد واقعہ دارالحکومت تہران کے جنوب مشرق میں 830 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر کرمان میں پیش آیا، جہاں اس ماہ کے شروع میں ایک بم حملے میں 94 افراد مارے گئے تھے۔جان لیوا فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان کے فوجی اڈے پر پیش آیا،جس کے بعد فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی تلاش جاری ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...