بیروت(این این آئی)اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں فوجی چوکی کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا۔ لبنانی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ ڈرون نے کار پر میزائل داغا جس سے کار کی تباہی کے ساتھ اس کے قریب موجود ایک اور کار کو بھی جل گئی۔اس تناظر میں سکیورٹی ذرائع سے یہ بیان منسوب کیا جا رہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کے دو جنگجوجنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی سرحد کے قریب جنوبی لبنان پر تازہ ترین اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کمانڈروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔جنوبی لبنان کے علاقے کفرا میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے دو ارکان وی آئی پی اور لیڈرز پروٹیکشن یونٹ کے رکن تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کفرا پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے ایک شخص کا نام فضل سلیمان تھا۔لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوں نے لبنان کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی برانیٹ بیرکوں پر میزائل ہتھیاروں سے بمباری کی اور اسے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...