واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ امریکا نے حماس سے منسلک افراد اور عراقی فلائی بغداد ایئر لائن سے منسلک افراد پر نئی پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے بیرون ملک اثاثہ جات کے کنٹرول کے دفتر نے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں پر ہونے والے حملے کے بعد حماس پر پابندیوں کے پانچویں دور کے نفاذ کا اعلان کیا۔دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی طرف سے بھی پابندیاں شامل ہیں۔ان پابندیوں میں غزہ میں حماس کے مالیاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بناتی ہیں اور ان میں ایسے افراد شامل ہیں جنہوں نے قدس فورس سے اسلامی جہاد اور حماس کو کرپٹو کرنسی کی منتقلی سمیت رقوم کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں میں عراقی گروپ کتائب حزب اللہ اور فلائی بغداد ایئرلائنز کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن پر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کی مبینہ مدد کرنے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ کے فارن اثاثہ جات کے کنٹرول کے دفتر نے عراق میں ایران سے منسلک ملیشیا کتائب حزب اللہ کے تین رہ نماں اور ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ ایک کمپنی کو نامزد کیا ہے جس پر ملیشیائوں کے لیے پیسہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔پابندیاں امریکی جائیدادوں اور بینک اکائونٹس تک رسائی کو روکتی ہیں اور ہدف بنائے گئے لوگوں اور کمپنیوں کو امریکیوں کے ساتھ معاملات کرنے سے روکتی ہیں۔برطانیہ نے حماس تحریک سے منسلک افراد پر پابندیاں عائد کیں، جن میں تحریک کے فنانسرز اور رہ نما شامل ہیں۔ ان اقدامات سے حماس کو ایران سمیت دیگر گروپوں سے فنڈنگ کے ذرائع کو منقطع کرنے میں مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...