تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع یو آو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اگر لبنانی حزب اللہ یکطرفہ طور پر جنگ بندی کرے تب بھی اسرائیل فائرنگ نہیں روکے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ اسرائیل کے لیے مشکل ہوگی، لیکن حزب اللہ اور لبنان کے لیے تباہ کن ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے فرانسیسی ہم منصب سیبسٹین لیکورنو سے ملاقات کے دوران گیلنٹ نے کہا کہ اگر حزب اللہ یکطرفہ طور پر فائربندی کر دے تب بھی اسرائیل اس وقت تک فائرنگ بند نہیں کرے گا جب تک کہ شمال کے باشندوں کی ان کے گھروں کو محفوظ واپسی کی ضمانت نہیں دی دی جاتی۔گیلنٹ نے مبینہ طور پرجنوبی لبنان میں سلامتی کی صورتحال کو تبدیل کرنے اور حزب اللہ کو سرحد سے ہٹانے کے لیے فرانس کے عزم کے لیے لیکورنو کا بھی شکریہ ادا کیا۔گیلنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی انتظامیہ کی قیادت میں سیاسی کوششوں کے فریم ورک کے اندر شمالی سرحد پر سلامتی کی صورتحال کو مستحکم کرنے کی بین الاقوامی خواہش میں فرانس کا ایک اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوجی ذرائع سے بھی رہائشیوں کی واپسی کے لیے ایک محفوظ صورتحال پیدا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...