اولین ترجیح غزہ میں جنگ روکنا ہے، سعودی وزیر خارجہ

0
212

قاہرہ(این این آئی)سعودی عرب اور مصر نے ایک بار پھر مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی روکنے اور جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچانے پر زور دیا ہے جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مملکت غزہ کی پٹی میں لڑائی روکنے اور امداد پہنچانے کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ مملکت علاقائی مسائل پر مصر کے ساتھ مشترکہ تعاون کی خواہشمند ہے۔انہوں نے عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کو دی جانے والی اجتماعی سزا روکنے کے لیے متفقہ فیصلہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل فلسطینیوں کیحوالے سے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔اس موقع پرمصری وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت دینے سے جنگ کا دائرہ پھیلے گا ۔انہوں نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کو غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی مدد کے لیے ضروری سامان داخل کرنے کی اجازت دی جائے۔سامح شکری نے کہا کہ قاہرہ کچھ ممالک کی جانب سے اونروا کی فنڈنگ روکنے کے فیصلوں سے حیران ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے اور اس کے خطے پرسنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مصر نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر سوڈان میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایتھوپیا مصر کے ساتھ النہضہ ڈیم کے حوالے سیطے پائے معاہدے سے منحرف ہوگیا ہے۔