ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اسٹار سنی دیول نتیش تیواڑی کی میگا فلم ‘رامائن’ میں ہندو دیوتا ‘ہنومان’ کا کردار ادا کریں گے۔ سنی دیول کی پروجیکٹ میں شمولیت کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں اور اب اداکار نے خود اس کو کنفرم کردیا ہے۔بالی وڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ میگا بجٹ فلم ‘رامائن’ میں ہندو دیوتا رام اور سیتا کے کردار ادا کریں گے۔ رنبیر اور عالیہ نے ‘برہمسترا 1′ میں ایک دوسرے کے مقابل مرکزی کردار ادا کیے جسے شائقین کی طرف سے بہت پسند کیا گیا۔’کے جی ایف’ کے سپر اسٹار یش فلم میں ‘راون’ کا کردار نبھائیں گے جبکہ وبھیشنا کے کردار کیلئے وجے سیتھوپتی سے گفتگو جاری ہے۔واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مارچ سے شروع ہوگا جو مئی تک جاری رہے گی جبکہ پوسٹ پروڈکشن کا مرحلہ ایک برس سے زائد جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...