لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،5 فروری کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھنے کے ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ استصواب رائے کا وعدہ یاد دلانے کا دن ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پورا پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حقوق کے لئے متحد، یک جان اور ایک آواز ہے ،دنیا مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ استصواب رائے کا وعدہ پورا کرے،مقبوضہ جموں وکشمیر عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ایک مسلمہ تنازعہ ہے ،تنازعہ جموںوکشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیااور دنیا میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ا نہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے تنازعہ جموں وکشمیر کا منصفانہ حل لازم ہے ،سلامتی کونسل فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے بے گناہ لوگوں کو ظالمانہ غاصبانہ قبضوں سے نجات دلائے ،سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر یہ دونوں تنازعات دہائیوں سے زیرالتوا ء ہیں ،قابض افواج ان دونوں خطوں میں نسل کشی کے یکساں ایجنڈے پر کاربند ہیں ،فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اداروں اور عالمی برادری کے ماتھے کا داغ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام، بچوں اور خواتین کا بہتا لہو ادنیا کو کسی بڑے حادثے سے دوچار کردے گا۔شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو تحریک آزادی کے لئے ثابت قدمی اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...