راولپنڈی (این این آئی) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی قوم چار دن کے اندر قوم بن کر ابھری ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سینٹر میں صحافیوں کی جانب سے یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع ہوتا ہے جو پاکستان نے کرکے دکھایا، کرکٹ میں پریشر ہوتا ہے، گریٹ کھلاڑی پریشر صورتحال سے گزر کر بنتے ہیں۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بھی مشکلات کا شکار تھی لیکن ہیرو بن کر ابھری، بھارت نے لحاظ نہیں کیا اور کرکٹ کے میدان پر حملہ کردیا، پانی اور کرکٹ پر کوئی خاندانی قوم حملہ نہیں کرتی، قوم میں اعتماد دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کی پہچان ہے، دنیا بھر میں ہیڈلائنز بناتی ہے، مجھے افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کئی شعبوں میں اوپر کیوں نہیں گیا، پاکستان میں ہر فرد کرکٹ کا سٹیک ہولڈر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہے تو ہماری عزت ہے، پاکستانی کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے کیونکہ کرکٹ سے پاکستان کی عزت ہے
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...