لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں ،کٹے چھے انڈے مرغیاں سب فراڈ تھا ،فراڈیوں کو دوبارہ نہیں آنے دینا ،انہوں نے پاکستان کا ستیا ناس کیا ہے، ہم پاکستان کو دوبارہ ڈگر پر لائیں گے ، اس کی دوبارہ تعمیر کریںگے، یوتھ میں جو جذبہ دیکھ رہا ہوں یہ پاکستان میں انقلاب پیدا کر دے گا ،یہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا ، ہمیں بہت ٹھوکریں لگی ہیں ہم نے بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن اب ہمیں ٹھوکروں سے باہر نکلنا ہے مشکلوں سے باہر نکلنا ہے ،ہم نے پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ایشین ٹائیگر بننا ہے اور یوتھ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے آخری جلسے کے سلسلہ میں قصور میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی خطاب کای ۔ نواز شریف نے کہا کہ کھڈیاں میں جشن کا سماں ہے ،الیکشن تو پرسوں ہے یہ جشن آج ہی ہو رہا ہے ،جلسے سے باہر ایک اور جلسہ ہو رہا ہے ،نواز شریف آپ کے جذبات پر قربان ہے ،جتنے پیار سے آپ مجھے آئی لو یو کہہ رہے ہیں اس سے دس گنا پیار سے نواز شریف کہہ رہا ہے کہ مجھے بھی آپ سے پیار ہے ۔ کہتے ہیں یوتھ ا س کے ساتھ ہے ، یوتھ تو یہاں بیٹھی ہے ، یوتھ تو ہمارے ساتھ ہے ،میرے اندر بھی یوتھ کا جذبہ ہے ، یوتھ پاکستان کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے ۔مجھے اس جذبے کی سمجھ آتی ہے اس جشن کی سمجھ آتی ہے کہ کیونکہ شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان شا اللہ اللہ کے فضل و کرم سے کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ 9فروری کو تو آئو گے کھڈیاں اور کوٹ رادھا کشن کو کیا دے کر جارہے ہو ،شہباز شریف کو یہاں سے جانے نہیں دینا ،میں کہوں گا آپ کھڈیاں آئے ہو تو کھڈیاں کی تقدیر بدلنی چاہیے ،نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے ان کی تقدیر بدلنی چاہیے ،اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا ،نواز شریف کی حکومت نہ توڑی جاتی تو دعوے سے کہتا ہوں مجمع میں میں کوئی بھی بیروزگار نہ ہوتا،سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا ، دعوے سے دوبارہ کہتا ہوں نواز شریف کا دور جاری رہتا تو اس جلسے میں بلکہ پورے ملک میں کوئی بیروزگار نہ ہوتا،کوئٹہ والے، پشاور والے ، لاہور اورکراچی والے بھی سن لیں پورا ملک خوشحال ہوتا ۔نواز شریف نے کہا کہ ہمیں بہت ٹھوکریں لگی ہیں ہم نے بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن اب ہمیں ٹھوکروں سے باہر نکلنا ہے مشکلوں سے باہر نکلنا ہے ،ہم نے پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ایشین ٹائیگر بننا ہے اور یوتھ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی ۔ شہباز شریف صاحب ان سے کام لو یہ بڑے کام کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،یوتھ پاکستان کی تقدیر بدلنے والی یوتھ ہے ، ان میں کتنا جذبہ ہے اس جذبے کو پاکستان کے لئے استعمال کریں ،یہ جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کر دے گا ،ان شا اللہ پاکستان کو ٹرن ارائونڈ کرے گا ،پاکستان کی تقدیر بدلے گا ، شہباز شریف صاحب ان کو پورا پورا موقع دو ۔ نواز شریف نے ایک بار پھر جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے شہباز شریف کو جانے دیا تو کم از کم میں تو نہیں جانے دوں گا ، شہباز شریف وعدہ کریں کہ یہاں ایک دانش سکول آئے گا ، کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کا مات دیں گی ، یہاںموٹر وے سے خوبصورت سڑکیں بننی چاہئیں ، کھڈیاں کی سڑک جو لاہور سے ملتی ہے وہ موٹر وے سے کم نہیں ہونی چاہیے ، کھڈیاں نے کیا قصور کیا ہے کہ اسے یونیورسٹی نہیں مل سکتی ، نوجوانوں کو یونیورسٹی ملنی چاہیے ۔ قصور نے کیا قصور کیا ہے جو اس کو یونیورسٹی نہیں ملنی ،ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر ہونا چاہیے ،اگر یہاں پر اسٹیڈیم نہیں ہے تو یہاں اسٹیڈیم بننا چاہیے ،کوٹ رادھا کشن والوں کو بھی وہ تمام چیزیں ملنی چاہیے جو ان کی ضرورت ہیں ۔ ملک رشید میرے پرانے ساتھی ہیں ، انہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے ،ہر مشکل دور میں میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں ان کو ہر وہ چیزیں ملنی چاہیے جو یہ چاہتے ہیں۔ دو روز بعد جو سورج طلوع ہونے والا وہ پاکستان کے لئے خوشحالی کا پیغام لے کر آرہا ہے ۔ نواز شریف نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف کا دور تھا تو پاکستان کے اندر خوشحالی تھی یا نہیں تھی ،یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے میں مصروف تھے ،ہم موٹر وز بنانے میں ،سستی گیس اور سستی بجلی دینے میں مصروف تھے ،یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم دہشتگردی کو ختم کرنے میں مصروف تھے ہم کسانوں کو سستی کھاد دینے میں مصروف تھے،ہمارے دورمیں آٹھ لاکھ روپے میں ٹریکٹر ملتا تھا اور آج اڑتیس لاکھ روپے کا ملتا ہے ، نواز شریف کا دور اچھا تھا یا ان کا دور اچھا تھا؟ شہابز شریف ٹریکٹر پر سبسڈی دیتے تھے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...