لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی لاہور آمد پر اوورسیز پاکستانیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا اور مسلم لیگ ن بزنس کونسل کویت کے صدر شمشاد احمد خان تنولی نے لاہور کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی سنیئر رہنما سابق ایم پی اے شمائلہ رانا نے خصوصی شرکت کیـتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ظہرانے کے میزبان شمشاد احمد خان تنولی نے مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کے لیے انتھک محنت پر انکی خدمات کو سراہا،مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک نے تمام اوورسیز عہدیداران و بالخصوص سنیئر رہنماؤں جن میں میاں محمد حنیف ،رانا ابرار اور ادریس مغل کی اوورسیز خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔بیرسٹر امجد ملک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر پورے ملک میں کامیاب کروا کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں اور میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں،انشاء اللہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق انکی دہلیز پر دیئے جائیں گے۔مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والی سابق ایم پی اے شمائلہ رانا نے بیرسٹر امجد ملک کو لاہور پہنچنے پر خوش آمدید کہا اور انکو مسلم لیگ ن کے عہدیداران اوورسیز پاکستانیوں کا لاہور میں خوبصورت گلدستہ سجانے پر مبارکباد پیش کیـظہرانے میں شرکت کرنے والے تمام عہدیداران نے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کی 36 ممالک میں تنظیم سازی کے عظیم کارنامے پر انکی شب و روز محنت اور اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ محبت و پیار کے جذبے پر انکو خراج عقیدت پیش کیا۔ظہرانے میں مختلف ممالک کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔شرکت کرنیوالوں میں بزرگ سنیئر رہنماء مسلم لیگ (ن )رانا ابرار،ادریس مغل،حاجی میاں محمد حنیف کے علاؤہ مسلم لیگ (ن )کے لیگل صدر چوہدری عنصر محمود ایڈوکیٹ،،مسلم لیگ (ن )جاپان کے سرپرست اعلی رانا ابرار،،مسلم۔لیگ (ن )فرانس کے صدر میاں محمد حنیف ،بزنو کونسل برطانیہ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا ،مسلم لیگ ن تھائی لینڈ کے صدر محمد آصف، مسلم لیگ (ن )مسقط عمان کے سنیئر نائب صدر مقصود احمد بٹ ،مسلم لیگ (ن )سوئٹزر لینڈ کے سنیئر نائب صدر،مسلم لیگ (ن )اٹلی کے سنیئر رہنماء صدر مہر علی،مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنیئر نائب صدر رانا محمد طارق ،مسلم لیگ (ن )کینیڈا کے میڈیا ایڈوائزر اسد چوہدری،متحدہ عرب امارات العین کے چیئرمین ملک رشید اعوان ،مسلم لیگ (ن )سیالکوٹ کے نائب صدر عمیر احمد بٹ ایڈوکیٹ ،چوہدری ظہیر چڈھر،چوہدری وقار احمد شامل تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...