لاہور(این این اائی)خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نیکہا ہے کہ آئندہ کبھی آئٹم سانگ میں پرفارم نہیں کروں گی۔حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم سپر سٹار میں مجھ سے غلط بیانی کیساتھ” دھڑک بھڑک” گانے پر آئٹم سانگ کروایا گیا، ہدایت کار کی جانب سے کہانی اور پس منظر مختلف بتائے جانے پر میں گانے میں پرفارمنس کے لیے تیار ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے ایک لمحے کے لیے بھی احساس نہیں ہوا کہ میں آئٹم سانگ میں پرفارم کروں گی لیکن جیسے ہی میں شوٹنگ سیٹ پر پہنچی تو مجھے احساس ہوا کہ میں عام نہیں بلکہ آئٹم نمبر میں پرفارم کروں گی۔کبریٰ نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت سارے مرد تھے، جن کے آگے مجھے نخرے دکھاتے ہوئے گزرنا تھا جس وجہ سے شوٹنگ شروع ہوتے ہی میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈانس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایسے گانوں کی شاعری متنازع اور بیہودہ ہوتی ہے اور ایسی شاعری نہیں ہونی چاہئے، میں ڈانس پرفارمنس کرتی رہوں گی لیکن ایسی نامناسب شاعری پر مبنی آئٹم نمبرز نہیں کروں گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...