شدید دبائو کے باعث الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس8300جواب دے گئی

0
152

لاہور( این این آئی)ایک ہی وقت میں ہزاروںووٹرز کی جانب سے اپنے پولنگ اسٹیشن سے متعلق درست معلومات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی سروس 8300پر ایس ایم ایس بھیجنے کی وجہ سے سروس جواب دے گئی،موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ووٹرز کی بڑی تعداد نے 8فروری سے قبل ہی الیکشن کمیشن کی سروس 8300پر ایس ایم ایس کر کے اپنے حلقوںاور پولنگ سٹیشن سے متعلق معلومات حاصل کر لی تھیں تاہم ہزاروں کی تعداد نے ووٹنگ والے دن اپنے پولنگ سٹیشن سے متعلق معلومات کے لئے 8300پر ایس ایم ایس کیا ۔بیک وقت ہزاروںایس ایم ایس کئے جانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی سروس جواب دے گئی جس کی وجہ سے ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔