اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا حب الوطنی کی نشانی ہے، حق رائے دہی استعمال کر کے ہی ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حلقہ این اے 46 اسلام آباد۔I کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کرنے والے وہ سب سے پہلے ووٹر تھے۔ انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ پاکستانی عوام اپنی پسند کے امیدوار یا جماعت کو ووٹ ڈالیں، ووٹ ڈالنے سے ہی اپنے امیدوار کا چنائو ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا حب الوطنی کی نشانی ہے، حق رائے دہی استعمال کر کے ہی ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بطور نگران وزیر اطلاعات پہلی پریس بریفنگ میں مجھ سے پہلا سوال ہی الیکشن کے انعقاد کے بارے میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے پورے عرصے کے دوران الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں، پہلے دن سے ہی بروقت انتخابات کے لئے یکسو تھا، الیکشن کے انعقاد کے لئے ہم نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، الیکشن التواکے لئے سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت کی، آج الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں مسترد ہو گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتر حالت میں منتخب نمائندوں کے حوالے کریں گے، ہم ابھی تک اپنے اس وعدے پر قائم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کوسکیورٹی اور معیشت سمیت بہت سے دیگر مسائل بھی درپیش تھے، نگران کابینہ نے جب حلف اٹھایا تو ڈالر کی قیمت 296 روپے تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 350 سے 400 روپے میں مل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، عوام کے اصل مسائل پر سب کا اتفاق رائے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی قیادت کا فوکس ملک کے عوام اور معیشت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کے عوام جمہوریت سے مایوس نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سال 2024دنیا کے بہت سے ممالک میں انتخابات کا سال ہے، پاکستان کے پورے انتخابی عمل پر دنیا بھر کی نظریں ہیں، 200 سے زائد غیر ملکی اداروں کے لئے کام کرنے والے صحافی پہلے ہی پاکستان میں موجود تھے، انتخابات کی کوریج کے لئے غیر ملکی صحافی اور مبصرین پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کا انخلابڑا مسئلہ تھا، 6لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افراد واپس چلے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ ہے، اس کے معیار کو مزید بلند کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...