اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے ترجمان ہارون شنواری نے کہا کہ ملک بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل بلا تعطل اور پرامن طریقے سے جاری ہے۔خصوصی گفتگو میں انہوںنے کہاکہ ابھی تک تشدد اور دھاندلی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے سخت سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنوں پر عوام کا ٹرن آٹ تسلی بخش ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایات درج کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے، عوام ہیلپ لائن 051-111327000 پر کال کر کے یہاں 24 گھنٹے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ اور پولنگ سٹیشن کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں 90 ہزار 6 سو75پولنگ سٹیشنز قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عام تعطیل ہے تاکہ ووٹرز کو پریشانی سے پاک ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں آسانی ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...