لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مخلوط حکومت بننے کے حوالے سے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ایک جماعت کی اکثریتی حکومت ضروری ہے ،دوسروں پر دارو مدار نہیں ہونا چاہیے ،ملک ٹھیک چل رہا تھا ان لوگوں نے آکر قوم کے خواب بکھیرے اور انہیں خراب کیا ، جو کاری ضرب لگائی گئی ہے ہم اس کو ٹھیک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 128میں و وٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز ، این اے 128سے امیدوار عون چوہدری ، صوبائی امیدوار عمر سہیل ضیاء بٹ بھی موجود تھے ۔نواز شریف نے کہا کہ اس ملک میں بد تہذیبی ،بد تمیزی ، رعونت ،گالی گلوچ اورقوم کو تباہ و برباد کرنے کا جو کلچر ہے انتخابات کے بعد اس کاخاتمہ ہوگا،عوام کی زندگیوں میںآسانیاں آئیں گی ،مہنگائی کا خاتمہ ہوگا،پاکستان کے لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے،یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے ، ان لوگوں نے آ کر قوم کے خواب بکھیرے انہیں خراب کیا جس سے معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوا ،معاشرے ٹھیک چل رہا تھا انہوں نے بڑی ضرب لگائی ہے ،ہم اس کو ٹھیک کریں گے۔نواز شریف نے مخلوط حکومت کے سوال کے جواب میں ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لو ،ملک کے جو مسائل ہیں اس میں ایک جماعت کو اکثریت ملنا ضروری ہے ،اگر مسائل کو حل کرنا ہے تو ایک جماعت کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے ،دوسروں پر دارو مدار نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوںنے مریم نواز کے وفاق یا صوبے میں جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا پارٹی فیصلہ کرے گی ،میں اکیلے فیصلے نہیں کرتا ۔انہو نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی کے لئے بڑی جدوجہد ہے ،مریم نواز برے وقت میں پارٹی کے لئے بہت کام کیا ہے ،اسی طرح شہباز شریف کی خدمات ہیں اور بہت سارے ساتھیوں کی خدمات ہیں ، انہوں نے جلیں کاٹی ہیں ، صرف ہم بڑوں نے جیلیں نہیں کاٹیں بچوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، حمزہ شہباز اور مریم نواز نے جیلیں کاٹیں،ہم بڑی قربانیاں دے کر یہ دن ریکھ رہے ہیں یہ دن ایسے نہیں ہے ۔
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...