واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکیوں سے ماسک پہننے پر عمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کوویڈ 19 کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا میں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکیوں کی مدد کرے کیونکہ اس وبا سے صرف امریکا میں تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت خراب ہے اور عوام اس صورتحال کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔بائیڈن نے تصدیق کی کہ ان کی انتظامیہ اپنے پہلے سو دن کے دوران ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں تقسیم کرے گی۔ انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ کورونا ویکسین پر اعتماد کریں۔دریں اثنا امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر حکومت کی بندش سے بچنے کے لیے ایک ہفتے کے لئے وفاقی فنڈ میں توسیع اور کوویڈ 19 اخراجات کے جامع بل پر علیحدہ مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ریپبلکن اکثریتی سینیٹ ڈیموکریٹس کی سربراہی میں ایوان نمائندگان کے بعد بھاری اکثریت سے اخراجات کے بل کو بدھ کے روز منظوری کے لیے بھیجا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...