انقرہ /واشنگٹن(این این آئی) امریکی کانگرس نے محکمہ دفاع کا بجٹ بل منظور کرلیا ہے جس میں ترکی کے خلاف روسی ایس400فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیوں کی منظوری کی ایک شق بھی شامل ہے۔سینیٹ نے دفاعی بجٹ ایکٹ کی منظوری دی جس میں روس اور ترکی کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ کے دوتہائی سے زیادہ ارکان نے 740 بلین ڈالر کے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالفت کی تھی اور اس کو ویٹو دینے کی دھمکی دی تھی۔امریکی ایوان نمائندگان نے گذشتہ منگل کو اس بل کی منظوری دی تھی جس میں صدارتی ویٹو کو بھی ناکام بنانے لیے کافی ووٹ ملے تھے۔چار ذرائع نے اس معاملے سے واقف دو امریکی عہدیداروں سمیت تصدیق کی کہ امریکا گذشتہ سال روسی ایس -400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ صدر نے ترکی کی ناراضی سے بچنے کے لیے انقرہ پرپابندیوں سے گریز کیا تاہم نو منتخب صدر جو بائیڈن کی زیر قیادت آئندہ امریکی انتظامیہ ترکی کے معاملے میں زیادہ سختی کا مظاہرہ کرے گی۔اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پابندیوں سے ترکی کی دفاعی صنعت، انتظامیہ اور اس کے سربراہ اسماعیل دمیر کو نشانہ بنایا جائے گا۔دوسری جانب ایک سینیر ترک عہدیدار نے کہا کہ روسی ایس400میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر ترکی پر امریکی پابندیوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ترکی نیٹو کے رکن ہیں اور ایک رکن ملک دوسرے پر کیسے پابندیاں عاید کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ ترکی پر پابندیاں تعمیری سوچ نہیں۔ ان سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...