اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا اس ضمن میں سابق صدرِ مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیرِ اعلی ہر صورت ایک جیالا ہی ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا بلوچستان کے نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کے نو منتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکانِ صوبائی اسمبلی کا اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی قیام گاہ پر اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر نو منتخب رکنِ بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو اکثریت دی ہے تو حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے اتحاد میں شامل ہو گی، پارٹی قیادت جسے وزیرِاعلی نام زد کرے گی وہ ہم سب کو قبول ہو گا۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...