پشاور میں آر او، ڈی سی، پولیس نے دھاندلی کی،عمر ایوب

0
156

پشاور (این این آئی)پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیرِ اعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پشاور میں ریٹرننگ افسر، ڈی سی اور پولیس اہلکاروں نے دھاندلی کی ہے۔پشاور سے 2 روز قبل جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز پر پیسے لینے کے الزامات ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز نے امیدواروں کے لیے دروازے بند کیے تھے، دھاندلی کرنے پر عدالتوں میں ان کا تعاقب کریں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ آپ نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، آپ نے ہمارے کارکنوں پر ڈنڈے برسائے اور انہیں زد و کوب کیا۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 میں نتائج تبدیل کیے گئے، آر او کے پاس جواب نہیں کہ فارم 47 کے نتائج جاری کیسے کیے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آئی جی اور چیف سیکریٹری صاحب آپ دونوں ذمے دار ہیں، ان لوگوں پر سنگین الزامات ہیں کہ کس کے کہنے پر یہ کام کیا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ ہم اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کریں گے، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کے خلاف کون سے چارجز لگتے ہیں۔