اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے اور پی ٹی آئی کو چوری شدہ نشستیں فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا انتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن چوری کیے جانے کے مؤقف کی تائید و توثیق ہے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کی جیت کو جعلی مہریں لگوا کر شکست میں تبدیل کیا گیا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان نے رات کے اندھیرے میں عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق یہ واضح ہو چکا ہے کہ الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا جسے راتوں رات اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے بیان کی روشنی میں فوری طور پر فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے تحریک انصاف کی چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سمیت عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کے مذموم منصوبے میں ملوث تمام افسران فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر کی گئی دھاندلی کے ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد تمام ملوث مجرمان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ عوامی منشاء کے خلاف ان کے مسترد شدہ گروہ میں اقتدار کی بندر بانٹ کے ذریعے ملک کوسیاسی و معاشی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوششیں فوری ترک کی جائیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ فوراً ان کے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کو واپس کیا جائے جن پر عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...