کمشنر راولپنڈی کا ضمیر 12 گھنٹے میں کیسے جاگ گیا؟، حنیف عباسی

0
142

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ شام تک میں کمشنر راولپنڈی کے ساتھ تھا، 12 گھنٹے میں ان کا ضمیر کیسے جاگ گیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز شام 6 بجے تک میں کمشنر راولپنڈی کے ساتھ تھا، کمشنر راولپنڈی نے مجھے مبارکباد دی، 12 گھنٹے میں ضمیر کیسے جاگ گیا؟۔انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی گفتگو جھوٹ پر مبنی ہے، کیا آپ کا ضمیر دس دن بعد جاگا ہے، کسی کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، راولپنڈی میں (ن)لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اگر کسی کو نتائج پر اعتراض ہے تو اس کو چیلنج کرنے کا طریقہ موجود ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز میری کمشنر راول پنڈی لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات ہوئی جس کی فوٹیج موجود ہیں۔