لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو تحریک انصاف سے مصالحت کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1977کے بعد انتہائی متنازع انتخابات ہوئے اب آگے کیا کریں، بہت احتجاج ہوگیا، میاں صاحب سٹیٹس مین کا کردار ادا کریں اور سیاسی معاملات اپنے ہاتھ میں لے کر تین چیزیں طے کریں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ میاں صاحب بڑے دل کا مظاہرہ کریں، وزارت عظمی کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دیں، نوازشریف پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں، الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔انہوں نے تجویز دی کہ نوازشریف صدر مملکت، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا عہدہ لیں، مخلوط حکومت کی کھچڑی پکانے سے کام نہیں چلے گا، تباہی ہوگی، سیاسی پیوندکاری ہوئی تو 1977ء کے الیکشن کے بعد جیسی ٹریجڈی ہی سامنے آئے گی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...