لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیصل آباد میں نو مئی کے کیسز میں 250 سے 300 افراد نامزد ہیں، قانون کی روشنی میں ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے، قانون کے مطابق عدالت اس حوالے سے ابتدا کرتی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کی طرف سے ایسی کوئی ابتدا نہیں کی گئی، جیل ٹرائل کی جگہ کا تعین تو حکومت کر سکتی ہے مگر اس معاملے کی ابتدا عدالت سے ہوگی، نو مئی جلا گھیرا کے مقدمات کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی ہے، جیل ٹرائل صاف شفاف نہیں ہوسکتا۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے رولز کی روشنی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر صاف شفاف ٹرائل کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمات کے جیل ٹرائل کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...