ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کردی۔شاہ رخ خان ایک دوستانہ والد ہونے کے ناطے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے لگڑری اسٹریٹ ویئر برانڈ ”D’Yavol X” کی نئی اشتہاری مہم کا حصہ بنے۔اداکار نے ایک ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں ممبئی ایئرپورٹ پر آریان خان کے برانڈ کی نئی اشتہاری مہم کی ایک جھلک دکھائی گئی۔آریان کے برانڈ کے نئے اشتہار میں سْپر اسٹار شاہ رخ خان کو دکھایا گیا ہے، اس اشتہار نے اداکار کی بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ سے ان کے روپ کی یاد تازہ کی۔شاہ رخ خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کا برانڈ دیکھ کر بہت پْرجوش ہوں، برانڈ کی نئی کلیکشن بہت جلد آنے والی ہے۔واضح رہے کہ آریان خان نے 2023 میں 30 اپریل کو اپنے برانڈ کا آغاز کیا تھا، اْن کے برانڈ نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی اور اْن کی تمام کلیکشن تیزی سے فروخت ہوئی تھی۔شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے لگڑری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی، اْنہوں نے آریان کے برانڈ کی چمڑے کی جیکٹ پر آٹوگراف دیا تھا جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...