سیالکوٹ این این آئی(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے برائے امورِ نوجواناں عثمان ڈار،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر حسن اسد علوی کی زیر صدارت سیالکوٹ قلعہ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،شہریوں نے مختلف محکموں کے متعلق اپنی شکایات پیش کیںجن کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہفتہ وار پبلک ٹائم کے انعقاد کا مقصد سرکاری اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرنا ہے تاکہ ان کو اپنے جائز کاموں میں سرکاری ڈیروں کے چکر نہ کاٹنا پڑے. انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سرکاری اداروں میں عوام الناس سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام الناس کا معیار زندگی بلند کیا جائے اور ان کو وہ ضروریات زندگی کی بنیادہ سہولیات فراہم کی جائیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں۔ کھلی کچہری میں رہنما پی ٹی آئی عامر ڈار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز، ایس پی انوسٹی گیشن محمد عمران، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سلمان اکبر، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی اور صاحبزادہ حامد رضا بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں درجنوں سائلین نے مختلف محکموں کے متعلق اپنی شکایات پیش کیں جن کے حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...