لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اخبارات میں ایک اشتہار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس پاکستان ٹیم جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔پی سی بی نے چاروں ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اسپانسرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔پہلے مرحلے میں کووڈـ19 کے حالات میں سینی ٹائزیشن، سیریز ٹائٹل پارٹنر شپ، سیریز پریزنٹنگ، کیٹگری پارٹنر شپ رائٹس ریڈیو اور آڈیو اسٹریمنگ، وائرلیس موبائل ٹیلفونی رائٹس اور ہائی جین پارٹنر رائٹس کے لیے پیشکشں طلب کی گئی ہیں جو 28 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے 16 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے، سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں جبکہ سیریز کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...