باکسر محمد وسیم پاکستان میں پہلی فائٹ کی تیاریاں عروج پر،19دسمبر کو فائٹ ہوگی

0
399

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی فائٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں تفصیلات کے مطاق باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو پاکستان میں پہلی بار رنگ میں اْتریں گے،باکسر محمد وسیم کا یہ مقابلہ لاہور میں کیا جائے گا جہاں وہ فائٹ لڑیں گے۔باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی فائٹ دس دن دورپروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اگلی فائٹ کیلئے برطانیہ میں ٹریننگ شروع کردی۔ یاد رہے کہ محمد وسیم کا ٹکراؤ فلپائنی باکسر جینی بوائے بوکا سے ہوگا جو 20 میں سے 14 باوٹس جیت چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی باکسر یہ باوٹ جیت کر ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے اہل ہوں گے۔