لاہور( این این آئی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے ایک دن پہلے خبر آ جاتی ہے کہ دہشتگرد گھوم رہے ہیں،نیب کا اپوزیشن کے خلاف کال اپ نوٹس ہر وقت تیار رہتا ہے ،عمران خان کو کورونا وائرس سے نہیں بلکہ پی ڈی ایم سے خوف ہے جو ان کے چہرے سے جھلک رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوہںنے کہا کہ نیب کا رخ اپوزیشن کی جانب ہے لیکن حکومت میں بیٹھے کرپٹ عناصر اسے نظر نہیں آتے،ڈاکٹر فیصل سلطان جوعمران خان کے ذاتی ملازم ہیں ان پر کسی کی نظر نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام تیرہ دسمبر کو باہر نکلیںاور اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے ،لانگ مارچ بھی ہر صورت ہونا ہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں ہم آگے بڑھ کر استعفے دے رہے ہیں،قیادت نے ایم پی ایز کو واضح ہدایت دی ہے کہ مقررہ تاریخ تک استعفے جمع کروائیں،استعفے کب جمع کروانے ہیں اس کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میں ہوگا،استعفوں کو جمع کروانے کا متفقہ فیصلہ پی ڈیم کی قیادت کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم نے بڑے بڑے جلسے کئے ہیں، پی ڈی ایم جلسے سے ایک روز قبل اطلاعات دی جاتی ہیں کہ دہشتگرد گھوم رہے ہیں،نیب کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...