ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، اسد قیصر

0
176

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں قوم کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوا، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نئی حکومت کی کیا ساکھ ہوگی؟کون اسے عزت دے گا، ہمارے لوگوں کو لالچ دیکر اپنے ساتھ ملا کر پنجاب حکومت بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں قوم کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوا، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، عوام کا حق ہے اپنی قیادت چنے۔