نئی دہلی(این این آئی)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ (کل)جمعہ سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1ـ2 کی برتری حاصل ہے۔مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106 سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی تھی ، میزبان بھارتی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان برطانوی کو 434 رنز سے شکست دی تھی۔انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز ا?ل رئونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاچوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور ا?خری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...