آکلینڈ(این این آئی)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان کینگروز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔آسٹریلوی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 23 فروری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 فروری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں ہی کھیلاجائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونون ٹیمیں ویلنگٹن پہنچیں گی جہاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک کھیلاجائے گا دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...