سرگودھا(این این آئی) سرگودھا ریجن کے سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی کو شادی کی تقریب میں بغیر اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم پر پولیس نے گرفتار کر لیا اور ضمانت منظور ہونے پر رہائی عمل میں آئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی وزیر آباد شادی کی تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں بغیر اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جن سمیت 12 افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں 2 مقدمات درج کرلیے گئے جن میں بغیر اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی دفعات لگائی گئیں۔جن میں تقریب میں شامل مزید 12 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔متعلقہ پولیس نے گرفتاری کے بعد گلوکار ذیشان روکھڑی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کی ضمانت منظور ہونے پر گلوکار ذیشان روکھڑی کی رہائی عمل میں آئی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...