لاہور( این این آئی)نیشنل سنٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے ایک سال کے دوران 120ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا، انٹرپول کے ذریعے 279افراد کے ریڈ وارنٹس بھی جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سال 2023کے دوران 120انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 36ملزمان بیرون ملک روانگی اور آمد پر پکڑے گئے۔ گرفتار ملزمان پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔اعداد وشمار کے مطابق یو اے ای سے 45، سعودی عرب سے 12، عمان سے 13 ملزمان گرفتار ہوئے۔ کینیڈا ، کویت ، کمبوڈیا ، اٹلی ، سپین ، آسٹریلیا ، آئرلینڈ ، فرانس، ترکی ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سے مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرپول نے ایک سال میں 303 نوٹسز بھی جاری کئے جن میں 279 ریڈ نوٹ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...