مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات

0
328

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت میں پارٹی صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔مریم اورنگزیب نے دونوں رہنمائوں کو تیرہ دسمبر کے جلسے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مار جا رہے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو مریم نواز کی لاہور میںنکالی گئی ریلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔