گلمرگ(این این آئی) سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ جموں کشمیر کے خوبصورت علاقے گلمرگ میں ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔گزشتہ ماہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان ان دنوں جموں کشمیر میں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر کے خوبصورت علاقے گلمرگ میں کھینچی گئیں اپنی اور شوہر مفتی انس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں دونوں برفباری کے دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ ثنا خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں ”جنت” لکھا۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ شوبز چھوڑنے کے ایک ماہ بعد انہوں نے اچانک مفتی انس کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ثنا خان کو جہاں بھارتیوں کی جانب سے نئی زندگی کی مبارکباد دی گئی وہیں پاکستانیوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...