سانگلہ ہل ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب بننے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ،مریم نوازشریف مبارکباد کی مستحق ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ مریم نوازشریف مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں،پارٹی کے مشکل وقت میں جب بڑے بڑے مفادپرست پارٹی کاساتھ دینے سے کنی کترا نے لگے توقائدمحترم نوازشریف کے وژن کے عین مطابق محترمہ مریم نواز نے پارٹی کے کارکنوں کوسہارادیا، ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہیں ، مشکل ہو یا آسانی بالکل پارٹی کا ساتھ وفاداری سے نبھایا۔ برجیس طاہر نے کہا کہ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا احترام کرتا ہوں ،آج انہیں وزیراعلی کے منصب پر منتخب ہوتے دیکھ کر اور بھی زیادہ خوش ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے علاوہ اور کوئی قیادت موجود ہی نہیں جوملک کوبحرانوں سے نکال سکے۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...