ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کی جانب سے انہیں پاگل قرار دینے کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے توہین آمیز گفتگو کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پوتین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن سے روس کے لیے زیادہ موزوں امریکی صدرثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بائیڈن میرا نام نہیں لیں گے میرا ‘وولودیا (روسی میں ولادیمیر کا نک نیم سا نام)نہیں لیا۔ بہت اچھا شکریہ، آپ نے میری بہت مدد کی۔پوتین نے کہا کہ بائیڈن نے گذشتہ ہفتے اپنے بیانات نے انہیں پاگل قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے بائیڈن کو امریکہ کے صدر کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔پوتین نے مزید کہا کہ بائیڈن کا بیان واضح کرتا ہے کہ کریملن انہیں مستقبل میں امریکہ کے صدر کے طور پر کیوں ترجیح دیتا ہے۔پوتین نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بتایا کہ ہم کسی بھی صدر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بائیڈن روس کے لیے زیادہ ترجیحی صدر نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...