واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں بے گھر فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک قابل اعتماد منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کوئی فوجی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بے گھر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے خان یونس میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔آسٹن نے گیلنٹ کے ساتھ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو غلطی سے نشانہ بنانے سے بچنے کے لیے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آسٹن نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ امداد فلسطینی شہریوں تک پہنچے اور گیلنٹ کے ساتھ تشدد کی کارروائیوں کے بارے میں بات کی جو انسانی امداد کے قافلوں کی غزہ آمد میں رکاوٹ ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...