کراچی(این این آئی)اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا ہے، ایسے احتجاج تو ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے ہوتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا سندھ ہمارے ساتھ ہے، خواہش ہے نئے اسپیکر صاحب بھی قیادت کی سرپرستی میں چلیں، ہم سڑک والی پار ٹی نہیں کہ جس کو مرضی بٹھادیں، پی پی میں کارکردگی پر عہدے دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کا شکر گزار ہوں، فریال تالپور نے ایک کردار ادا کیا ہے مبارک دیتا ہوں، تمام نئے اور سابق اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان نہیں تو ہم نہیں، سندھ اسمبلی کے خلاف دھرنا دیا جارہا ہے، سندھ اسمبلی نے پاکستان بنایا ہے،آپ کو تکلیف ہے تو آپ عدالتوں میں جائیں یاالیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں۔ٹربیونل جائیں، ہم اس ایوان کی توہین نہیں کرنے دیں گے، سندھ کے عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں ہم آپ کو یہاں گھسنے بھی نہیں دیں گے، پورا سندھ ہمارے ساتھ ہے، اگر آپ کو مسترد کیا گیا ہے تو ٹھیک ہے آپ ٹرائی کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں، منتخب ممبران جمہوریت سے متعلق مزید سیکھ پاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز میری تعریف کی، کس کو کون سا عہدہ دینا ہے یہ پارٹی کا استحقاق ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...