کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ختم ہونے کے بارے میں بھی بات کی۔اْنہوں نے بتایا کہ کچھ خفیہ کہانیاں تھیں جو ہمارے درمیان چل رہی تھیں، لوگ ان کہانیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور میں ان کہانیوں کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتی کیونکہ ان کہانیوں میں بہت سے اور لوگ بھی شامل تھے جن کا میں نام نہیں لینا چاہتی۔گلوکارہ نے کہا کہ شادی 2 خاندانوں کے درمیان ایک نیا رشتہ بناتی ہے اور ہم دونوں کی فیملیز کے درمیان کبھی کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، دونوں فیملیز بہت اچھی ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ منگنی ختم کرنے کا فیصلہ ہمارا باہمی تھا لیکن بنیادی طور پر یہ فیصلہ میرا تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میرا فیصلہ لینے کا طریقہ غلط تھا۔آئمہ بیگ نے کہا کہ منگنی ٹوٹنے کے بعد میں نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک میسیج لگایا تھا جسے بہت عجیب انداز میں سمجھا گیا اور لوگوں نے صرف مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میری فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور میرے بہن بھائی سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو مجھ سے چھپاتے تھے لیکن ظاہر ہے موبائل فون میرے پاس بھی ہے تو مجھے پتہ چل ہی جاتا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے بارے میں کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔گلوکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب میں اپنی فیملی کو اپنی وجہ سے پریشان ہوتے دیکھ رہی تھی تو مجھے خودکشی جیسے خیالات آنے لگے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...